پنجاب میں 11 ارب 24 کروڑ روپے لاگت سے شعبہ صحت کے آٹھ منصوبوں کی منظوری

580

لاہور: پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) پنجاب نے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر سے متعلق 11241.21 ملین روپے لاگت تخمینے کے آٹھ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔

پی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کی سربراہی میں ہونے والے مالی سال 2020-21 کے پی ڈی ڈبلیو پی کے 23 ویں اجلاس میں ان سکیموں کی منظوری دی گئی۔

پروونشل سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تمام ارکان، متعلقہ محکموں کے صوبائی سیکرٹریز، سینئر چیف کوآرڈینیٹر جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس اور دیگر متعلقہ صوبائی محکموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

منظور کردہ ترقیاتی سکیموں میں 537.7 ملین روپے لاگت سے اچ شریف میں آر ایچ سی کے 20 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کو ٹی ایچ کیو کی سطح پر 60 بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی اپ گریڈیشن، 373.011 ملین روپے لاگت سے منچن آباد میں 40 بیڈ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی 100 بیڈ میں اپ گریڈیشن شامل ہے۔

اسی طرح منظورکردہ ترقیاتی منصوبوں میں 278.882 ملین روپے لاگت سے پتوکی میں 20 بیڈ پر مشتمل ٹراما سینٹر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کی دوبارہ سے تعمیر، 130.304 ملین لاگت سے ٹی ایچ کیو چونیاں میں 20 بیڈ پر مشتمل سرجیکل وارڈ کی تعمیر، لالاموسی میں 71.976 ملین روپے لاگت سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں 10 بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر، کھاریاں میں 209.359 ملین روپے لاگت سے 70 سے 100 بیڈ پر مشتمل ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔

اس کے علاوہ، نوشہرا میں عدم سہولیات کی فراہمی کے لیے 250 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں اور حافظ آباد میں 9389.978 ملین روپے لاگت سے 400 بیڈ پر مشتمل نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here