اسلام آباد: انٹر لوپ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 31 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 93.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2020ء کے دوران انٹر لوپ لمیٹڈ کو ایک ارب 44 کروڑ روپے خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2019ء کیلئے کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدنی 74 کروڑ 22 لاکھ روپے رہی تھی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران انٹر لوپ لمیٹڈ کی خالص آمدنی میں 69 کروڑ 78 لاکھ روپے یعنی 93.9 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔