چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.86 فیصد اضافہ

317

اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران چمڑے کی برآمدات کا حجم 34 کروڑ 4 لاکھ 45 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے 31 کروڑ 86 لاکھ ایک ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں دو کروڑ 18 لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق اس دوران چمڑے کی جیکٹس اور دیگر ملبوسات کی قومی برآمدات 1.23 فیصد اضافہ سے 17 کروڑ 57 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 17 کروڑ 78 لاکھ 83 ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں۔

چمڑے کے دستانوں کی برآمدات بھی 12.11 فیصد نمایاں اضافہ سے 13 کر وڑ 62 لاکھ 45 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 15 کروڑ 27 لاکھ 39 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here