پاکستان نے سات ماہ میں کتنے ارب ڈالر کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کیں؟

591

لاہور: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے پہلے سات ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے درآمدی بل 51.9 فیصد اضافے سے چار ارب 64 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ رواں برس مجموعی درآمدی بل میں اشیائے ضروریہ کے درآمدی بل کا حصہ گزشتہ برس کے 11.16 فیصد سے بڑھ کر 15.84 فیصد تک جا پہنچا ہے کیونکہ ملک خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے درآمدات پر انحصار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سات ماہ میں تجارتی خسارہ 14.96 ارب ڈالر پر پہنچ گیا

چھ ماہ میں تیل کا درآمدی بل ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کم ہو گیا

خیال کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں چند مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کے باعث ملک میں درآمدات کی بدولت افراطِ زر میں کمی آئے گی۔

جنوری 2021ء کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے درآمدی بل میں 7.17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ جنوری 2020ء کے 27.31 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں برس جنوری میں 29.27 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جاری مالی سال کے سات ماہ کے دوران کھانے پینے کی تمام مصنوعات کے درآمدی بل میں قدر اور مقدار کے اعتبار سے اضافہ مقامی سطح پر مذکورہ اجناس کی پیداوار میں بحران کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

چینی، گندم، خوردنی تیل، مصالحہ جات، چائے اور دالوں کی درآمدات نے درآمدی بل کے اضافے میں نمایاں حصہ ڈالا جبکہ خوردنی تیل کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here