مالی سال 2020ء میں سونیری بینک کے منافع میں بعد از ٹیکس 25.9 فیصد اضافہ

531

لاہور: سونیری بینک لمیٹد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

بینک کو سال 2020ء کے دوران ٹیکس ادائیگی سے قبل چار ارب تین کروڑ پچاس لاکھ روپے اور بعد از ٹیکس دو ارب 40 کروڑ روپے روپے خالص منافع ہوا۔

مالی سال 2019ء کے اختتام کو سونیری بینک کو قبل از ٹیکس تین ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے اور بعد از ٹیکس ایک ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے منافع ہوا تھا، یوں مالی سال 2020ء کے اختتام پر بینک کا قبل از ٹیکس منافع 24.27 فیصد اور بعد از ٹیکس منافع 25.93 فیصد زیادہ رہا۔

سال 2020ء میں بینک کی فی حصص آمدن میں بھی معمولی اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی 1.7289 فی حصص سے بڑھ کر سال 2020ء میں 2.1778 فی حصص رہی، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2020ء کیلئے اپنے حصہ داروں کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.50 فیصد زیادہ یعنی 1.25 روپے کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

سال 2019ء کے مقابلے میں 2020ء میں اخراجات کی شرح 11.03 فیصد تک ہی محدود رہی اور 31 دسمبر 2020ء تک ختم ہونے والے سال کے لیے نان مارک اَپ اخراجات  نو ارب دو کروڑ 60 لاکھ روپے رپورٹ کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here