ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری جون 2021ء تک متوقع

ایک سال کے دوران حکومت کی ملکیت پرائیوٹائز کی گئی 9 املاک اور اداروں کی سو فیصد رقم مل چکی: وزیر نجکاری محمد میاں سومرو

578

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی ملکیت پرائیوٹائز کی گئی 9 املاک اور اداروں کی سو فیصد رقم مل چکی ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری کی صورت حال کے حوالہ کے بارے میں ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری، ڈی جیز اور ٹرانزیکشنز منیجرز سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے حوالے سے سٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن کی درخواست کے اجراء کیلئے 12 دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، یہ ٹرانزیکشنز جون 2021ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کا تقرر وسط مارچ 2021ء تک کر دیا جائے گا جبکہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی نجکاری بھی اگلے مرحلے پر ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح کنونشن سنٹر کی نجکاری کیلئے کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

اسی طرح نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے پاور پلانٹس، پاکستان سٹیل ملز، فرسٹ ویمن بینک اور  ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل مقررہ وقت میں شفاف طریقہ سے مکمل کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں اور نجکاری سے متعلق دیگر وزارتوں کے ساتھ معاملات کو بھی بروقت حل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here