ایل این جی خریداری کیلئے پٹرولیم ڈویژن کو پیپرا رولز سے استثنیٰ مل گیا

645

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے چھ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) ٹینڈرز کے لیے پبلک پروکیورمنٹ رولز (پیپرا) کے لیے استثنیٰ لے لیا۔ 

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سستے نرخوں پر ایل این جی حاصل کرنے میں پیپرا رولز کو ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے پیپرا بورڈ سے پی ایل ایل کو پیپرا کے رول 13 اور رول 35 کے اطلاق سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔

پیپرا بورڈ نے ایل این جی کی بروقت درآمد کے معاملے سے متعلق قومی مفاد کے طور پر غوروخوض کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بولی کنندگان کو مناسب اور شفاف موقع فراہم کرنے کی غرض سے اعلان کردہ تجزیاتی رپورٹ اور کامیاب بولی کنندہ کے درمیان ٹھیکہ دینے کے دورانیے کی شرط پر پی ایل ایل کو پیپرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 21 کے تحت پیپرا رولز 2004 کے اطلاق سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح، پی ایل ایل کو کو بھی ایل این جی کی خریداری کے لیے پیپرا 2004 کے رولز 13 اور 15 کی درخواست سے مذکورہ بالا شرط پر استثنیٰ دیے جانے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here