بائٹ ڈانس کا بھارت میں ٹک ٹاک کے اثاثے فروخت کرنے پر غور

877

ٹوکیو: بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کی بائٹ ڈانس موبائل ایپ بھارت میں ٹک ٹاک کے اثاثوں کو حریف کمپنی یونیکارن گلانس کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بھارت میں ٹک ٹاک کے اثاثوں کی فروخت سے متعلق باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کے سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کی جانب سے شروع کی گئی بات چیت قبل از وقت، نجی اور پیچیدہ ہیں۔

گلانس کی پیرنٹ موبائل ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی فورم InMobi مختصر ویڈیو ایپ Roposo کی بھی ملکیتی موبائل ایپ ہے، بھارت کی جانب سے گزشتہ سال جولائی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد مختصر ویڈیو کی مذکورہ موبائل ایپ کو شہرت ملی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سافٹ بینک InMobi Pte کے ساتھ ساتھ  ٹک ٹاک کی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کا معاون ہے۔

یہ بھی پڑھیۓ:

اٹلی میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

ٹک ٹاک اور بیگو پر پابندی لگانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سافٹ بینک، بائٹ ڈانس اور InMobi نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کی اس پیشرفت سے متعلق بیان دینے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔

گزشتہ ماہ بائٹ ڈانس نے اپنی 2000 سے زائد انڈین ٹیم میں کمی کرتے ہوئے کمپنی کے میمو میں کہا تھا کہ بھارت میں کمپنی کے آپریشنز کا دوبارہ سے آغاز غیریقینی ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ اقدام بھارت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد کیا گیا تھا، بھارت نے تعمیل اور پرائیویسی جیسے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی 58 مزید چینی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اگر کمپنی کی حکومت کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے تو بھارتی حکومت  ٹک ٹاک کے یوزر ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کو اپنی سرحدی حدود میں رکھنے پر زور دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here