برقی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر نواب شاہ کے قریب الٹ گیا

690

نواب شاہ: ساؤتھ کوریا سے درآمد کی گئی 13 برقی گاڑیوں سے لوڈ ٹرالر نواب شاہ کے قریب الٹ گیا۔

درآمد کی گئی برقی گاڑیاں سے بھرا ٹرالر نواب شاہ میں دولت پور کے علاقے دینو مشین کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث الٹ جس سے قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ایک برقی گاڑی کی قیمت 90 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

حادثے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ ٹرالر کراچی سے لاہور جا رہا تھا اور تیزرفتاری کے باعث اسے حادثہ پیش آیا البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے دسمبر میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک وہیکلز (ای وی) پالیسی کی منظوری دی تھی، 16 دسمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے منظوری کے بعد ای وی پالیسی اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی حتمی طور پر منظوری دی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here