فیس بک کا کچھ ممالک میں سیاسی کانٹینٹ عارضی طور پر کم کرنے کا فیصلہ

587

کیلی فورنیا: فیس بک انکارپوریشن نے کہا ہے کہ کمپنی نے کچھ ممالک میں اپنے نیوز فیچر میں عارضی طور پر سیاسی مواد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق کینیڈا، برازیل اور انڈونیشیا کے کچھ صارفین کو رواں ہفتے جبکہ امریکہ کے صارفین کو آئندہ ہفتے نیوز فیڈ کا فیچر نہیں دکھایا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) فیس بک مارک زکر برگ نے جنوری میں ایک بیان میں کہا تھا کہ لوگ فیس بک پر سیاست اور لڑائی جھگڑے والا مواد پسند نہیں کر رہے اور نا ہی ان موضوعات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں، اس لیے کمپنی سیاسی مواد کو کچھ دنوں کیلئے کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیۓ:

میانمار میں بغاوت، فیس بک نے ملٹری ٹی وی کا صفحہ ہٹا دیا

ٹک ٹاک دنیا بھر میں سے زیادہ سے ڈائون لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو نفرت انگیز مواد نہ ہٹانے کے باعث اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور اس حوالے سے کئی بار فیس بک انتظامیہ کو پچھ گچھ کے مراحل سے بھی گزرنا پڑا ہے۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ سیاسی مواد کی پوسٹنگ کو کم کرنے کے لیے وہ صارفین کی فیڈز اور ان کی ترجیحات کے اشاروں کو استعمال کرکے مواد کو مختلف طریقوں سے رینک کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here