آگ بجھانے والی 52 گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ

666

اسلام آباد: حکومت نے آگ بجھانے والی 52 گاڑیوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور اضافی سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ مجریہ 1990ء کی متعلقہ شقوں کی روشنی میں آگ بجھانے والی 52 گاڑیوں کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس اور تین فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔

یہ آگ بجھانے والی گاڑیاں کراچی کیلئے چین کی جی وائی اے آئی فائر ٹرک کمپنی سے منگوائی گئی ہیں تاکہ شہر قائد میں آگ لگنے کے واقعات پر فوری قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا سکیں۔

چینی کمپنی کی یہ آگ بجھانے والی گاڑیاں روایتی فائر ٹینڈر سے مختلف ہیں کیونکہ انہیں آپریٹ کرنا دیگر گاڑیوں کی نسبت زیادہ آسان ہے۔

گزشتہ تیس سالوں کے دوران کسی بھی حکومت کی جانب سے آگ بجھانے والی گاڑیوں کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے جو کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here