اوگرا سربراہ کیلئے کابینہ ڈویژن نے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لیے

554

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کو تین میں سے ایک امیدوار کو بطور چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کی منظوری کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ایک سمری کے ذریعے شاہد کریم، مسرور خان اور عمار جدون کے نام چئیرمین اوگرا کے عہدے کے لیے بھیجے تھے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ “اگر وزیراعظم عمران خان ان افراد کو چئیرمین اوگرا کے عہدے کے لیے مناسب انتخاب خیال کریں تو کابینہ ڈویژن ایک سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی جہاں وزیراعظم کے منظور کردہ نام کی منظوری دی جائے گی”۔

کابینہ کی منظوری لینے کے بعد ڈویژن کی جانب سے چئیرمین اوگرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیۓ:

پٹرول بحران، انکوائری کمیشن کی اوگرا کو تحلیل کرنے کی سفارش

اوگرا نے ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو گیس میٹرز کے معائنے کا اختیار سونپ دیا

ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے تین امیدواروں میں سے شاہد کریم تیل و گیس کے حوالے سے تعلیم اور تجربہ رکھنے کی بنیاد پر چئیرمین اوگرا کے لیے سب سے مضبوط امیدوار خیال کیے جا رہے ہیں۔

اس کے برعکس عمار جدون مِڈکیرئیر پروفیشنل ہیں جبکہ مسرور خان اس وقت ایک اہم آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) کے ساتھ اعلیٰ عہدے پر کام کر رہے ہیں۔

شاہد کریم حال میں کاسٹ میپ کے ساتھ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر منسلک رہے جبکہ وہ بورڈ آف نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن اور کے پی آئل اینڈ گیس کمپنی میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک سے پیٹرولیم لاء اینڈ پالیسی میں ماسٹرز کر رکھا ہے اور بی پی، ڈیو ریسورسز اینڈ پولش نیشنل آئل کمپنی جیسی عالمی کمپنیوں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمار جدون کو دوسرا مضبوط امیدوار خیال کیا جا رہا ہے، ان کا تعلق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کے ساتھ بھی بتایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here