60 ملین ڈالر مالیت کے بٹ کوائن رکھنے والا جعلساز گرفتار، پولیس کو پاسورڈ بتانے سے انکار

658

فرینکفرٹ: جرمن پراسیکیوٹر نے ایک ملزم کو گرفتا کرکے اس سے 50 ملین یوروز (60 ملین ڈالر) مالیت کے بٹ کوائن قبضے میں لے لیے۔

کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز کے لیے خفیہ پاسورڈ درکار ہوتے ہیں، رقم کو اَن لاک کرنے کے لیے جرمن اہلکاروں کو پاسورڈ درکار تھا لیکن ملزم نے اہلکاروں کو پاسورڈ دینے سے ہی انکار کر دیا۔

کیمپٹن کے بوارین ٹاؤن میں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک وہ جیل میں ہی رہے گا، مقامی پولیس نے ملزم سے پاسورڈ اگلوانے کی کئی بار ناکام کوشش کی، جعل ساز کے کرپٹو والٹ میں 1700 سے زائد بٹ کوائن موجود ہیں۔

بٹ کوائن ایک سافٹ وئیر میں محفوظ کیا جاتا ہے جسے ڈیجیٹل والٹ کا نام دیا گیا ہے یہ والٹ انکرپشن کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ والٹ کو کھولنے کے لیے ‘ڈیکرپشن کی’ کے طور پر ایک پاسورڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے ذریعے کوائن تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔ پاسورڈ گم ہونے کی صورت میں صارف کسی بھی صورت اپنے والٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

پراسیکیوٹر سیباسٹین مرر نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ “ہم نے اس (ملزم) سے پوچھا لیکن وہ کچھ نہیں بولا، شاید وہ پاسورڈ نہیں جانتا۔‘‘ ملزم کو بٹ کوائن مائن یا تیار کرنے کیلئے خفیہ طور پر سافٹ وئیر انسٹال کرنے پر دو سال سے زائد جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

جب وہ جیل گیا تو اس کے محفوظ کیے گئے بٹ کوائن کی مالیت میں اضافہ ہو گیا، بٹ کوائن کی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور جنوری میں اس کی قیمت 42 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here