اسلام آباد: وزارتِ منصوبہ بندی و ترقیات نے تمام وزارتوں کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کو آئندہ سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2021-2022 میں سی پیک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی نے تمام وزارتوں اور ان کی ڈویژنوں سے کہا ہے کہ وہ اہم منصوبوں کی نشاندہی کرکے آئندہ سال کے دوران ان منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر جلد تکمیل کے لیے مناسب فنڈنگ کو یقینی بنائیں۔
پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق تکنیکی طور پر نہ منظور کیے گئے کسی بھی نئے منصوبے کو ڈویلپمنٹ بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیۓ:
سرکاری شعبہ کا ترقیاتی کاموں کیلئے 319 ارب روپے جاری
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، تین ارب 25 کروڑ دو منصوبوں کی منظوری
یہ بھی واضح رہے کہ حکومت نے ڈیپارٹمینٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈی ڈبلیو پی) کے اختیارات میں اضافہ کیا ہے جس کے تحت وہ 60 ملین سے 2000 ملین تک منصوبوں کی منظوری کے اختیارات رکھتی ہے، اس کا مقصد ڈی ڈی ڈبلیو پی کی سطح پر منظور کیے گئے نئے منصوبوں پر برقت آغاز کر کے ان منصوبوں پر جلد عملدرآمد کیا جائے اور مستقبل میں مؤثر عملدرآمد سے نئے منصوبوں کو لاگت میں اضافے سے بچایا جائے۔
وزارت نے متعلقہ حکام سے پی ایس ڈی پی 2021-2022 کے منصوبے کی تجاویز پر کام کرنے جبکہ 18ویں ترمیم کی دفعات پر بھی مشاہدہ کرنے کا کہا ہے۔