آئی ٹی کی بڑی کمپنیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جاپان کا نیا قانون

نئے قانون کے تحت بڑی آئی ٹی کمپنیاں اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کی شرائط واضح کرنے اور ان میں کسی تبدیلی کی صورت میں پیشگی نوٹس دینے کی پابند ہوں گی

614

ٹوکیو: جاپان میں ایک نیا قانون نافذ ہوا ہے جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنے والی کمپنیوں کو اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ غیرمنصفانہ معاہدے کرنے سے روکے گا۔

یہ قانون ای کامرس کی ان کمپنیوں پر لاگو ہو گا جن کی جاپان میں سالانہ فروخت دو ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد ہے یا ایسے ایپلی کیشن سٹور جن کی آمدنی ایک ارب 90 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

ایمازون، گوگل، ایپل، یاہو جاپان اور  راکوتین ممکنہ طور پر اس قانون کے دائرے میں آئیں گی۔ نئے قانون کے تحت بڑی آئی ٹی کمپنیاں اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں کی شرائط واضح کرنے اور ان میں کسی تبدیلی کی صورت میں پیشگی نوٹس دینے کی پابند ہوں گی۔

اس قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں جاپان کی وزارتِ صنعت ان کمپنیوں کو ایسا کرنے کا حکم جاری کر سکے گی، کسی کمپنی پر اجارہ داری کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا شبہ ہونے کی صورت میں وزارت صنعت، منصفانہ تجارت کے ادارے سے اس کے خلاف کارروائی کا کہہ سکے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here