خالد سراج سبحانی کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ کا نیا چئیرمین تعینات کیے جانے کا امکان

483

اسلام آباد: وفاقی حکومت اینگرو کارپوریشن کے سابق صدر سید خالد سراج سبحانی کو بطور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سیل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چئیرمین تعینات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی جماعت کی اہم شخصیت مبینہ طور پر سابق صدر اینگرو کارپوریشن کو او جی ڈی سیل ایل کے بورڈ کا چئیرمین تعینات کرانے کی سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے۔

‍ذرائع نے بتایا کہ “او جی ڈی سی ایل بورڈ کے پانچ آزاد امیدوار ڈائریکٹرز میں سے سید خالد سراج سبحانی او جی ڈی سی ایل کے چئیرمین کے عہدے پر پہلا جبکہ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اس عہدے کے لیے دوسرا انتخاب ہیں”۔

ذرائع نے کہا کہ “یہ حیران کن بات ہے محمد ریاض خان جو سینئر ای اینڈ پی پروفیشنل اور او جی ڈی سی ایل کے ساتھ سینئر تنظیمی عہدے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں کو نظرانداز کر دیا گیا ہے جبکہ سابق صدر اینگرو کارپوریشن اور بینک آف پنجاب کے موجودہ صدر کو او سی ڈی سی ایل کے بورڈ کا چئیرمین تعینات کرنے کے لیے پہلے اور دوسرے نمبر پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے”۔

ذرائع نے او جی ڈی سی ایل کے بقیہ دیگر آزاد ڈائریکٹرز میں سے ای اینڈ پی پروفیشنل محمد ریاض خان، کارپوریٹ ایکسپرٹ شمامہ تل امبر اربابہ، کارپوریٹ وکیل جہانزیب درانی اور سابق پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی ای ڈی او) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اکبر ایوب خان کے نام بتاتے ہوئے کہا کہ یہ او جی ڈی سیل ایل بورڈ کے آزاد ڈائریکٹرز ہوں گے۔

دوسری جانب، سندھ اور بلوچستان چیف سیکرٹریز، فیڈرل سیکرٹریز برائے فنانس، پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری غیر آزاد ڈائریکٹرز کے طور پر شریک ہوں گے۔

مینجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل کے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو 8 دسمبر 2020 کو مذکورہ بالا افراد کو او جی ڈی سی ایل کے بورڈ کا ڈائریکٹرز نامزد کرنے کی سمری جمع کرائی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here