’سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے “برانڈ پاکستان” مہم شروع کی جائے‘

بہتر ملکی ساکھ اور بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے میڈیا پر پاکستان کی کامیابیوں کی نمایاں تشہیر ضروری ہے، صدر مملکت عارف علوی

550

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے  “برانڈ پاکستان” مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز “برانڈ پاکستان” کے حوالے سے ایک اجلاس صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت ہوا جس میں معاون خصوصی برائے سمند پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی معید یوسف، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی کامیابی کی داستان اجاگر کرنے کیلئے “برانڈ پاکستان” مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے، کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاری سے متعلق پالیسیاں اجاگر کرنے سے ملک کے تاثر میں مزید بہتری آ سکتی ہے، پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں کے مابین مربوط اطلاعاتی نظام تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پانے کے علاوہ “احساس پروگرام” کے تحت لوگوں کو معاشی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی، پاکستان نے کورونا کے باوجود اسٹاک ایکسچینج کی نمایاں کارکردگی جیسی قابل ذکر معاشی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ بہتر ملکی ساکھ اور سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے میڈیا پر کامیابیوں کی نمایاں تشہیرضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here