‘گائے کے گوبر سے توانائی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گے’

741

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے  پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے کا تیر بہ ہدف نسخہ تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی بھینس کالونی میں گائے کے گوبر سے توانائی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمان کے ایوان بالا کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا پاکستان میں یورو فائیو معیار کا پٹرول اور ڈیزل لایا جا رہا ہے جس میں سلفر کی مقدار محض پانچ فیصد ہے۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ  ایرانی اسمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن سے اڑھائی سو ارب روپے کا سالانہ نقصان کم کیا گیا، بلوچستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کے بعد ایک ہزار سے زائد پٹرول پمپ سیل کیے گئے لیکن اب بھی ملک میں ایک ہزار 800 پیٹرول پمپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں جو سمگل شدہ تیل کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ صنعتی آلودگی کی وجہ سے اسلام آباد میں لوہا ساز  فیکٹریوں کی نگرانی ہو رہی ہے، پلاسٹک جلا کر آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے ہیں، پنجاب نے گاڑیوں سے آلودگی روکنے کیلئے جرمانے بڑھائے ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر تین ہزار 34 مقدمات درج کیے گئے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ صنعتوں کی وجہ سے گلوبل وارمنگ کا ذمہ دار پاکستان نہیں، تاہم پاکستان  گلوبل وارمنگ سے شدید متاثر ہے اور گزشتہ پندرہ  سالوں میں سپر فلڈ اور خشک سالی کا سامنا کر چکا ہے جس کی ایک وجہ جنگلات کی تیزی سے کٹائی ہے، انگریز 33 فیصد رقبے پر جنگلات چھوڑ گئے تھے، ٹمبرمافیا نے سات فیصد تک کم کر دئیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here