متحدہ عرب امارات میں 11 بینکوں پر پابندیاں عائد

190

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے انسداد منی لانڈرنگ پالیسی کی پابندی نہ کرنے پر 11 بینکوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

الامارات الیوم کے مطابق ان بینکوں کو منی لانڈرنگ، دہشتگردی کے لیے فنڈنگ اور غیرقانونی تنظیموں کی اعانت کے انسداد کے قانون کی خلاف ورزی پر چار کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار درہم کے جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

متحدہ عرب امارات، 2021ء کیلئے 15.8 ارب ڈالر بجٹ منظور

متحدہ عرب امارات کا سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

اماراتی سینٹرل بینک نے ملک میں موجود تمام بینکوں کو خامیاں دور کرنے کے لیے مہلت دی تھی۔ 2019ء کے وسط میں بینکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک قواعدوضوابط کی پابندی میں موجود خامیوں کو دور کر لیں۔

امارات کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ وہ تمام مالیاتی اداروں کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق اعلی ترین معیاری ضوابط کا پابند بنانے اور ان پر مزید انتظامی اور مالیاتی پابندی عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here