نیپرا کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کیے جانے کا امکان

719

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئندہ کچھ روز میں بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 3.50 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واپڈا کی سابقہ بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی عوامی سماعت کے دروان نیپرا نے کہا کہ ملک بھر میں بیس ٹیرف میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن کچھ روز میں جاری کیا جائے گا جبکہ ایف پی اے کی مد میں بیس پرائس میں 1.30 روپے سے 1.60 روپے تک اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی، ایک کروڑ 30 لاکھ جرمانہ

حکومت نے رواں ماہ دوسری بار بجلی مہنگی کر دی

بیس ٹیرف میں 1.95 روپے اضافے سے بجلی کے صارفین پر سالانہ 200 ارب روپے کا مالی بوجھ پڑے گا جو کے الیکٹرک کے صارفین  کو ادا کرنا ہو گا۔

دوسری جانب، دسمبر 2020 میں بجلی کی کھپت پر ماہانہ ایف پی اے دسمبر کے دوران صارفین پر 9 سے 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جو بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اپلائی ہو گا۔

نیپرا نے وضاحت کی کہ ٹیرف میں اضافے کی درخواست فروری کے بلنگ سائیکل میں ٹیرف کا حصہ بن جائے گی، گزشتہ ایف پی اے کی مالیت 51 ارب روپے ہے جو کئی ماہ سے ناکافی شواہد کی بنا پر زیرِالتواء ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here