ای بکنگ سسٹم بحال نہ ہو سکا، ریلوے کو چھ کروڑ روپے نقصان

557

لاہور: پاکستان ریلویز کا آن لائن ریزرویشن سسٹم تا حال بحال نہ ہو سکا، ریلوے کو 45 گھنٹوں میں چھ کروڑ روپے نقصان پہنچ چکا ہے، مذکورہ آن لائن سسٹم دو روز قبل ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر خراب ہوا تھا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 45 گھنٹوں سے ریلوے کا آن لائن بکنگ سسٹم خرابی کا شکار ہے جبکہ مسافروں کا رش ہونے کے باعث کاؤنٹر بکنگ بھی منسوخ ہو چکی ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کی ٹکٹس ریزویشن چارٹس کے بغیر ہی مینؤلی چیک کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل، منگل کو مسافروں نے ریلوے کے بکنگ آفسز اپنے اوقاتِ کار پر نہ کھلنے کے باعث حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی، ریلوے کا ریزرویشن سسٹم ناکام ہونے کے باعث کے ملک بھر میں کئی گھنٹے سے بند ہے۔

اس سے قبل، 23 جنوری کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے شہریوں کو یقین دلایا تھا کہ حکومت پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

اعظم خان سواتی نے ورکرز یونین کو ریلوے کی ترقی و بحالی کے لیے کام کرنے اور ذاتی مفادات کے لیے افسران کو بلیک میل کرنے سے گریز کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے ریلوے ملازمین کے لیے بلڈنگ، ہسپتال اور تعلیمی اداروں جیسی سہولیات دینے کی امید ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ محکمہ ریلوے کے ملازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ریلوے کی ملکیتی اراضی کو کسی صورت فروخت نہیں کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here