پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو کیا رہے گی؟ آئی ایم ایف کا نیا تخمینہ جاری

714

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالیاتی سال 2021 کے لیے پاکستان کی ترقی کی شرح (جی ڈی پی) پرورلڈ اکانومک آؤٹ لک کا نیا تخمینہ جاری کر دیا،2021 کے دوران پاکستان کاجی ڈی پی ڈیڑھ فیصد بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی تازہ ترین آؤٹ لک میں کہا ہے کہ اگرچہ آؤٹ لک میں نئے وائرس کی اقسام اور دوبارہ سے وائرس کی لہر سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے لیکن رواں سال میں وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی منظوری سے چیلنجز سے نمٹنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی مدِ نظر رہے کہ کورونا وائرس کی پیدا کردہ غیریقینی صورتحال کے باعث 2021 میں عالمی معیشت 5.5 فیصد جبکہ 2022 میں 4.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

2021 کے لیے عالمی شرح نمو کا یہ تخمینہ اس سے قبل لگائے گئے اندازے سے 0.3 پوائنٹس بہتر ہے، جو ویکسین کے آنے سے رواں برس معاشی سرگرمیوں میں کچھ حد تک تیزی اور توقعات کی عکاسی کرتا ہے، رپورٹ میں چند بڑی معیشتوں میں اضافی پالیسی سپورٹ کی ضرورت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وبا کے باعث 2020 میں آنے والے معاشی بحران نے دنیا بھر کی خواتین، نوجوان، غریب، غیررسمی ملازمین اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے افراد پر گہرے منفی اثرات ڈالے، تاہم، 2021 میں کچھ حد تک بحالی کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث 2020 میں عالمی شرح نمو منفی 3.5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا تھا جو اس تخمینے کے مقابلے میں صرف 0.9 فیصد زیادہ رہی تھی، 2020 کی دوسری ششماہی میں کچھ حد تک حالات بہتر ہونے سے شرح نمو میں کچھ حد تک بہتری آئی تھی لیکن مجموعی طور پر یہ شرح نمو منفی ہی رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here