مارچ کیلئے ایل این جی کارگوز خریدنے میں تین کروڑ بچائے، پٹرولیم ڈویژن

497

اسلام آباد: ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے مارچ کیلئے ایل این جی کے تین کارگوز کی سپاٹ خریداری میں تین کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پی ایل ایل نے 16 دسمبر 2020ء کو مارچ کیلئے تین سپاٹ کارگوز کیلئے ٹینڈر جاری کیا اور 15 جنوری کو یہ بولیاں کھولی گئیں جبکہ بولی کھولنے اور ڈیلیوری کی مدت میں 53 سے 66 دن کا فرق تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ایل این جی کی ادائیگیاں نہ کرنے پر پی ایس او کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر

دو کمپنیوں کے انکار کے بعد بالآخر پاکستان فروری کیلئے ایل این جی حاصل کرنے میں کامیاب

ترجمان کے مطابق پی ایل ایل کو تمام کارگوز کیلئے کئی بولیاں موصول ہوئیں لیکن طلب و رسد کی صورت حال میں تیزی سے پیدا ہونے والی تبدیلی کے پیش نظر ٹھیکہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

21 جنوری 2021ء کو کمپنی نے ایک اور فوری ٹینڈر جاری کیا جس میں بولی کھولنے اور ڈیلیوری کی مدت میں 44 سے 57 دن کا فرق تھا اور کمپنی نے ٹینڈر جاری کرکے قومی دولت کی بچت کی۔

ترجمان نے کہا کہ طلب و رسد کی بنیاد پر ایل این جی کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے جلدی آرڈر کرنے سے نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here