حکومت نے برآمدی کمپنیوں کو بیرون ملک دفاتر کھولنے کی اجازت دیدی

645

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ اورینٹڈ کمپنیوں کو بیرونِ ملک میں ان کے برانچ آفسز کھولنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اپنے گزشتہ اجلاس میں بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کو ایکویٹی انویسٹمنٹ پر پالیسی کی منظوری دی  تھی جس کے بعد اب ایکسپورٹ اورینٹڈ کمپنیاں اپنے برانچ آفسز کسی بھی ملک میں کھول سکتی ہیں۔

فنانس ڈویژن نے تجویز دی تھی کہ کہ برآمدکنندگان کو گزشتہ تین سالوں سے برآمدات سے ہونے والی انکی آمدن کا اوسط 10 فیصد یا ایک لاکھ ڈالر ملک سے باہر لے جانے کی اجازت کا امکان ہے جو مذکورہ سال کی آمدن سے زیادہ ہے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر اس رقم سے اپنے دفاتر بیرونِ ملک کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔

فنانس ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ “بیرون ملک ان برانچ یا سبسڈری آفسز کے قیام سے ایکسپورٹ اورینٹڈ کمپنیوں کو مزید برآمداتی آرڈر حاصل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ بین الاقوامی خرید کنندہ اپنے ممالک میں نمائندہ دفاتر اور سبسڈریز کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ہی ترجیح دیتے ہیں”۔

اسی طرح، فورم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقم اکٹھی کرنے کے لیے ہولڈنگ کمپنیوں کے قیام کی بھی منظوری دی ہے۔

فنانس ڈویژن نے ایک سمری میں کہا کہ “بیرونِ ملک سے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے رہائشی کمپنیوں خاص کر وینچر کیپیٹل اور سٹارٹ اپس کو سہولیات دینے کے لیے پالیسی میں ‘ہولڈنگ کمپنی’ (ہولڈکو) اور ‘آپریٹنگ کمپنی’ (اوپکو) کا اسٹرکچر متعارف کرایا جائے، جہاں رہائشی اوپکو بیرون ملک میں ہولڈکو کو انکارپوریٹ کرانے کے لیے 10 ہزار ڈالر تک پیسے ملک سے باہر لے جاسکتی ہیں، جس کے لیے سٹیٹ بینک سے اجازت لینا لازمی نہیں ہوگا”۔

بیان میں کہا گیا کہ “مذکورہ اسٹرکچر پر مبنی کمپنیاں خاص کر فن ٹیک اور سٹارٹ اپ فورمز کو پاکستان میں پہلے سے کمپنیوں کو فعال کرے گا، اس سے بیرونِ ملک ہولڈنگ کمپنیوں کے قیام سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو چینلائز کرنے میں مدد ملے گی”۔

مزید برآں، ای سی سی نے انفرادی رہائشیوں کو بیرونِ ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

سمری میں کہا گیا کہ “موجودہ پالیسی کے تحت سٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد انفرادی رہائشی بیرون ملک میں لسٹڈ سکیورٹیز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سمری میں تجویز دی گئی کہ مجاز ڈیلرز (بینکس) کو انفرادی رہائشی کے طور پر بیرونِ ملک لسٹڈ سکیورٹیز حاصل کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے بغیر اجازت سالانہ 25 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here