اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے 70 ارب روپے کی لاگت سے قومی صحت پروگرام کی منظوری دے دی۔
قومی اقتصادی کونسل کے مطابق مذکورہ پروگرام میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے 45 ارب روپے، نیشنل ہیلتھ سرویلینس کے لئے سات ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح 13 ارب روپے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں ملک کے پسماندہ علاقوں میں کووڈ۔19 کے حوالے سے بھی جدید ترین سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔