بیرونی پروازوں کے عملے کیلئے پاکستان کے نئے کورونا ایس او پیز جاری

983

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے برطانیہ، جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی کے ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر سفرکرنے والے عملہ کے ارکان کے لئے انسداد کورونا کے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ان پروازوں کے عملے کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ منفی کی صورت میں پاکستان سفرکی اجازت دی جائے گی۔

مذکورہ ممالک کی پراہ راست پروازوں کے عملے کو پاکستانی ائیرپورٹس پر آمد اور روانگی کے کاﺅنٹرز پر علیحدہ گیٹس اور کائونٹر پر تیزی سے ضروری کارروائی اور کلیئرنس کرکے گزارا جائے گا۔

سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ فلائٹ عملے کو پاکستان آمد پر جانچ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے تاہم اس کا اطلاق پروازوں کے صرف اس عملے پر ہوگا جس میں کوویڈ۔19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوں گی۔

عملے کو نامزد گاڑیوں میں پاکستان کے ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد نامزد ہوٹلوں میں براہ راست پہنچایا جائے گا جس کے انتظامات متعلقہ ایئرلائن آپریٹر کریں گے جبکہ ہوٹل میں بھی فلائٹ عملے کو صرف مخصوص کمروں میں کھانا دیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا ہے کہ کوویڈ۔19 کی علامات کے حامل عملہ کو طبی حکام کی اضافی جانچ پڑتال کے عمل سے بھی گزرنا پڑ سکتا ہے، کیٹگری سی کے ممالک کے لئے پہلے سے نافذالعمل ایس او پیز بھی اسی طرح لاگو رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here