اسلام آباد: جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس محصولات میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کے نتیجہ میں ٹیکس وصولیاں بڑھی ہیں۔ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر کے دوران بینکوں سے رقوم نکلوانے پر وِدہولڈنگ ٹیکس وصولیاں 4.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔
گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 3.9 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس محصولات میں 30 کروڑ روپے یعنی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کراچی بینکنگ سسٹم سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا مجاز ہے۔