سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 38 کروڑ 60 ڈالر کی نمایاں کمی

183

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے پاس غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2.88 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سے 15 جنوری کو غیرملکی کرنسی ذخائر کی مالیت 13013.8 ملین ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے 13400 ملین ڈالر کے حجم سے 386 ملین ڈالر کم ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرِمبادلہ ذخائر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے آئی۔

ملک میں مجموعی طور پر سٹیٹ بینک کے علاوہ غیرملکی کرنسی ذخائر کی مالیت 20120.3 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس خالص ذخائر کی مالیت 71106.5 ملین ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here