پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کیلئے ایک اور مالی پیکج جاری ہونے کا امکان

ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن تین کروڑ 55 لاکھ 77 ہزار ڈالر پیکج کی سمری پیش کرے گی، مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کا بھی مطالبہ

602

اسلام آباد: ایوی ایشن ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے نیویارک، مین ہیٹن میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو 35.577 ملین ڈالر کے اضافی مالی پیکیج کے لیے اعلیٰ اختیاراتی فورم تشکیل دینے کی درخواست کر دی۔

یہ فورم ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن کی چئیرمین شپ میں بنائی جائے گی۔

وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِصدارت آج (بدھ) کو ای سی سی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل سمیت 14 نکاتی ایجںڈا پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

قرضہ یا قبضہ، روزویلٹ ہوٹل کیوں بند ہوا؟ نیب تحقیقات کرے گا

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ کیوں روکا گیا؟

ای سی سی اجلاس: 152 ٹیرف لائنز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے ای سی سی کودوبارہ سے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے، فورم میں فنانس، ایوی ایشن اور قانون و انصاف ڈویژن کے سیکرٹریز شامل ہوں گے جو روزویلٹ ہوٹل کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پانے کے لیے حکمتِ عملی بنائیں گے۔

یہ بھی واضح رہے کہ ای سی سی نے ایوی ایشن ڈویژن کی سفارش پر ستمبر 2020 میں مذکورہ اعلیٰ اختیاراتی فورم کی منظوری دی تھی جس نے پی آئی اے کی مدد کے لیے 142 ملین پیکیج کی منظوری دی تھی، تاہم، کمیٹی کی جانب سے مذکورہ امدادی پیکیج دینے کا طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا تھا۔

اس دوران، ای سی سی کے ایجنڈے میں وزارتِ مذہبی امور کی تجویز ‘روڈ ٹو مکہ’ کی تعمیر، کامرس ڈویژن کی ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی 2020 تا 2025، وزارتِ مواصلات کی نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے قرضوں کو حکومتی گرانٹس میں تبدیل کرنا شامل ہیں۔

مذکورہ فورم وزارتِ صنعت کی چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز کے علاوہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی ڈرافٹ پالیسی پر بات چیت کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here