درآمدات پر 10 لاکھ سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکس ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ لازمی قرار

616

لاہور: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 جنوری 2021ء کے بعد سے 10 لاکھ سے زائد ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ لاہور محسن رفیق نے اپٹما پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر، سیکریٹری جنرل اپٹما رضا باقر اور متعدد ملز کے نمائندوں نے سیمینار میں شرکت کی۔

محسن رفیق نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے تحت وفاقی حکومت نے اب ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی  کے لئے ای پیمنٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

دس لاکھ سے زیادہ کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز کی ادائیگی آن لائن کرنا لازمی قرار

کراچی چیمبر کا چھوٹے کاروباروں کو فوری ٹیکس ریفنڈز دینے کا مطالبہ

کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی، ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

انہوں نے کیا کہ ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات کے تحت تمام ٹیکسوں اور کچھ صوبائی ٹیکسوں کی ادائیگی ای پیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سہولت بلا تعطل 24 گھنٹوں کے لئے دستیاب ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیکس گزاروں کا اس نظام پر اعتماد ہر آئے دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما پنجاب نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر شفافیت کے لئے چلائی جانے والی اپنی مہم جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کسٹمز نے 10 جنوری کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ 20 جنوری کے بعد 10 لاکھ روپے سے زائد کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی لازمی طور پر آن لائن ادا کرنا ہو گی۔

پاکستان کسٹمز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ WeBOC سسٹم کے ذریعے 10 لاکھ روپے سے زائد کی کنسائنمنٹس  پر ٹیکسز اور ڈیوٹی ای پیمنٹ کے ذریعے کلئیر کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ ای پیمنٹ سسٹم کی مدد سے انٹرنیٹ کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے ادائیگیوں کو جدید انداز میں اداکرنا ہے۔  بینک، ٹیکس دہنندگان، ودہولڈنگ ایجنٹس اور ای انٹرمیڈیریز کو اس سسٹم سے فائدہ ہوگا۔

ٹیکس دہنندگان کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت اپنی الیکٹرانک پیمنٹس کی ادائیگی کرکےحکومتِ پاکستان کے اکاؤنٹس میں ان ادائیگیوں کو شیڈول کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here