رشوت لینے کے الزام میں سام سنگ کے نائب چئیرمن کو جیل بھیج دیا گیا

497

سیؤل: سام سنگ الیکٹرانکس کے نائب چئیرمین جے وائے لی (Jay Y. Lee) کو 2017 میں رشوت کیس کے الزام میں ایک بار پھر جیل بھیج دیا گیا، مذکورہ کیس کی وجہ سے سابق جنوبی کورین صدر پارک گوان ہائی (Park Guen-hye) منصبِ صدارت سے برطرف ہوگئی تھیں۔

سیؤل ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل ساز کمپنی سام سنگ کے نائب چئیرمین کو 30 ماہ کی قید کا حکم دیا گیا ہے۔

نائب چئیرمین سام سنگ جے وائے لی کو 2017 میں رشوت کے ایک کیس میں پانچ سال کے لیے قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعدازاں جے وائے لی نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی اور اپیل کے ذریعے 2018 میں لی کو قید سے بری کر دیا گیا تھا۔ تاہم، اگست 2019 میں جنوبی کوریا کی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اپیل خارج کرکے کیس کو “کچھ زیادہ نرم” قرار دیتے ہوئے رشوت کے کیس کے خلاف دوبارہ سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا تھا۔

اکتوبر 2020 میں سام سنگ کے بانی لی کن ہی کے انتقال کے بعد جے لی کو سام سنگ الیکٹرانکس کا چئیرمین بنا دیا گیا تھا۔ درحقیقت، وائے لی اپنے والد کو 2014 میں ہونے والے دل کے دورے کے بعد سے سام سنگ کے رہنما کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سام سنگ کی جانب سے اپنی اہم ترین سمارٹ فون سیریز بند کیے جانے کا امکان

ہواوے سے خطرہ،سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون وقت سے پہلے لانچ کرنے پر غور

رشوت ستانی کے کیس میں لی کی رہائی کے ساتھ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سام سنگ کی بھاگ ڈور کس کے ہاتھوں میں دی جائے گی جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایک بڑے سکینڈل سے کمپنی کی ترقی پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑے گا۔

لی پر جوبی کوریا کی صدر Park Guen-hye سے رشوت لینے کا الزام ہے، ان پر جنوبی کوریا کی صدر کی ملی بھگت کے ساتھ اپنے والد کی کمپنی پر اپنی حکمرانی کے معاہدے کرنے پر شبہ ہے۔

مبینہ معاہدے کے پیش نظرجنوبی کوریا کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل میں غیرقانونی طور پر رشوت کی ادائیگی کے الزام میں جنوبی کورین صدر پارک کو صدارت سے ہاتھ دھونے کے علاوہ 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ صرف ایک ہی سکینڈل نہیں جس کی وجہ سے وائے لی کا مستقبل داؤ پر لگا ہو، ستمبر 2020 کے شروع میں نائب چئیرمین سام سنگ مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث بھی پائے گئے ہیں،اس کے علاوہ 2015 میں بھی لی پر سٹاک مینوپولیٹ اور سام سانگ سی اینڈ ٹی اور چیل انڈسٹریز کے درمیان اشتراک میں عدم اعتماد جیسے جرائم کا الزام ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here