سیؤل: سام سنگ الیکٹرونکس کارپوریشن لمیٹڈ کا آئندہ سال سے اپنی پریمیم گلیکسی نوٹ سمارٹ فون سیریز بند کرنے کا امکان ہے۔
کمپنی میں مختلف ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سمارٹ فونز کی مانگ میں تیزی سے کمی ہوئی جس کی وجہ سے کمپنی نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت ساؤتھ کورین کمپنی کا آئندہ سال 2021 کے لیے گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
گلیکسی نوٹ اپنی بڑی سکرین اور نوٹ ٹیکنگ کے لیے اسٹائلس کے طور پر جانا جاتا ہے، کمپنی اپنی دوسری سمارٹ فونز S سیریز کو بھی تبدیل کرنے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
سام سنگ نے پاکستان میں ای سٹور متعارف کرا دیا
ہواوے سے خطرہ،سام سنگ کا نیا فلیگ شپ فون وقت سے پہلے لانچ کرنے پر غور
ذرائع کے مطابق اس کی بجائے گلیکسی S سیریز کا معروف ماڈل S21 اسٹائلس ہو گا اور سام سنگ فولڈ ایبل فون کا اگلا ورژن اسٹائلس کے ساتھ ہم آہنگ ہو گا، جسے علیحدہ سے فروخت کیا جائے گا۔
ایک دوسرے ذرائع نے کہا کہ کمپنی اب انوویشن کے ذریعے نوٹ سیریز سے ہٹ کر اپنی فولڈایبل سیریز شروع کرے گی۔
سام سنگ نے اس پیشرفت کے حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔
ریسرچ فورم کاؤنٹرپوائنٹ کے تجزیہ کار ٹوم کانگ (Tom Kang) نے کہا کہ رواں سال سام سنگ کی نوٹ سیریز کی فروخت 80 لاکھ کم ہونے کی توقع ہے جبکہ ایس سیریز کی فروخت 50 لاکھ کمی سے تین کروڑ سے کم رہ جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ “اس سال پریمیم کی مانگ کم ہوئی ہے اور بہت سے لوگ اب نئی مصنوعات نہیں دیکھ رہے”۔
امریکہ میں رواں برس گلیکسی نوٹ 20 متعارف کرایا گیا تھا جس کی قیمت S20 کی قیمت کے برابر 999ڈالر رکھی گئی تھی جبکہ iPhone 12 کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی تھی۔
سام سنگ نے 2011 میں نوٹ سیریز کا آغاز کیا تھا، کمپنی کے یہ لارج سکرین ماڈلز مارکیٹ میں بہت مقبول ہوئے اور اسی برس کمپنی نے ایپل موبائل فون کمپنی کو پہلی بار پیچھے چھوڑ دیا تھا۔