مالی سال کی پہلی ششماہی میں تیل کی درآمدات میں 22.32 فیصد کمی

578

اسلام آباد: جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کی تیل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020ء تک کی مدت میں تیل کی درآمدات کا مالی حجم چار ارب 77 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے چھ ارب 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 22.32 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

سمگل شدہ تیل فروخت کرنے والے 1083 پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی

سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کو تیل کی ترسیل کم کر دی

زیتون کا تیل نکالنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار 9 پلانٹ لگا دئیے گئے

جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا مالی حجم دو ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے دو ارب 59 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 16.30 فیصد کم ہے۔

اسی طرح جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران ایک ارب 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خام پٹرول درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کی درآمدات سے 25.31 فیصد کم رہا۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں 35.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملکی برآمدات کا حجم 12 ارب 98 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 24 ارب 52 کروڑ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here