سب سے زیادہ زیادہ سونا کس ملک کے پاس ہے؟

162

واشنگٹن: دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک امریکہ ہے جس کے پاس آٹھ ہزار 133 ٹن سونا ہے۔

جرمنی  تین ہزار 362 ٹن سونے کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ دو ہزار 814 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر کے باعث تیسرے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب نے سونے کے محفوظ ذخائر میں عرب دنیا میں پہلی اورعالمی سطح پر 18ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ سعودی عرب 2020ء میں ابتدائی 11 ماہ کے دوران اپنی یہ پوزیشن قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔

سونے کے محفوظ ذخائر میں سعودی عرب کو برطانیہ پر برتری حاصل رہی جو 310 ٹن سونے کے مالک کے حوالے سے 19ویں نمبر پر ہے۔ سعودی عرب کو سپین پر بھی فوقیت رہی جو 281 ٹن کے حوالے سے 21ویں نمبر پر ہے۔

دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ محفوظ ذخائر رکھنے والے ملکوں میں خلیجی ممالک آتے ہیں۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سو مرکزی بینکوں کے پاس نومبر 2020ء کے آخر میں 35.19 ہزار ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here