پاکستان کا دیگر ممالک کیساتھ فضائی معاہدوں پر نظرثانی کا فیصلہ

567

اسلام آباد: پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور نجی ائیرلائنز کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

تین رکنی کمیٹی کے اراکین میں پی آئی اے چیف کمرشل آفیسر، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ اور ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے ایک خط میں کہا ہے کہ فضائی رابطوں کے معاہدوں پر نظرثانی کرنے کے لیے اسلام آباد میں 20 جنوری کو ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے آفس میں منعقد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ کیوں روکا گیا؟

سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شروع

اجلاس میں قومی ائیر لائنز کے بیرونی ممالک میں فلائٹ آپریشنز میں توسیع کے ساتھ ساتھ پروازوں کے شیڈول اور روٹس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

نظرثانی کے عمل میں دیگر ممالک کے ساتھ ائیر سروس معاہدوں اور میمورینڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یوز) پر دستخط کرنے کے علاوہ ضروری ترامیم پر مشاورت بھی کی جائے گی۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے ایجنڈے میں بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کی روشنی میں ٹریفک رائٹس پر نظرثانی کرنا بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here