سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 12 ملین ڈالر کمی

202

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار کی بنیاد پر غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پیوستہ ہفتے میں 8 جنوری 2021 تک سٹیٹ بینک کے پاس غیرملکی کرنسی کے ذخائر 13400 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں 12 ملین ڈالر کم ہیں، اس سے قبل مرکزی بینک کے پاس غیرملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 13412.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مرکزی بینک نے زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ نہیں بتائی۔

ملک میں سٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کے پاس مجموعی طور پر غیرملکی لیکویڈ کرنسی کے ذخائر کا حجم 20519 ملین ڈالر ہے۔ بینکوں کے پاس خالص ذخائر کا حجم 7119 ملین ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here