فائیو جی نیٹ ورک انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے نوکیا اور گوگل میں معاہدہ

607

فائیو جی نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کے لیے نوکیا کا گوگل ایلفابیٹ کے کلاؤڈ یونٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، منصوبے کی بدولت بزنس صارفین کو سمارٹ ریٹیل اور آٹومیٹڈ مینوفیکچرنگ کی سہولیات کی پیشکش کی جائے گی۔

مائیکروسافٹ اور ایمازون جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے یونٹس لگانے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، فائیو جی انفراسٹرکچر کے قیام سے نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے کاروباروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں شئیر حاصل کرنے کے قابل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

تشدد آمیز پوسٹس، ایپل، ایمازون اور گوگل نے ’پارلر‘ پر پابندی لگا دی

چین، رواں سال 108 ملین فائیو جی موبائل فون فروخت

ٹیکنالوجی سے انسانوں کو خطرہ، 2025ء تک ساڑھے آٹھ کروڑ نوکریاں ختم ہو جائیں گی

نوکیا اپنی فائیوجی مہارت  لائے گی جبکہ گوگل کلاؤڈ سروسز کے ایکوسسٹم کے قیام کے لیے صارفین کی معاونت کرنے اور ایپلی کیشنز کا آغاز کرنے کے لیے بطور پلیٹ فارم خدمات سرانجام دے گی۔

مینجنگ ڈائیریکٹر گوگل کلاؤڈ  Amol Phadke نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ “ہم اس سال کے آخر تک لائیو انوائرنمنٹ میں کچھ ایسی چیزوں سے آغاز کریں گے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سروسز کی دستیابی کے لیے ٹائم لائن کا انحصار ٹیلی کام آپریٹرز پر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here