دوسری سہ ماہی میں تیل کی مقامی پیداوار میں چھ فیصد کمی

533

کراچی: مالیاتی سال 2020-2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی تیل کی پیداوار میں سالانہ اعتبار سے چھ فیصد کمی،یومیہ تیل کی پیداوار76331 بیرل آئل پر آگئی ہے۔

ملک میں تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ تل بلاک فیلڈز، مردان خیل اور مکوری ڈیپ میں بالترتیب 27 فیصد اور 31 فیصد کمی آنا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس (پی پی آئی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چندہ، مرم زئی اور مکوری ایسٹ  سے تیل کی پیداوار میں سالانہ اعتبار سے پانچ سے 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چندہ کی پیداوار میں اضافے کی وجہ چندہ -فائیو کنویں کا پیداواری عمل میں شامل ہونا ہے جبکہ نشپا فیلڈ سے پیداوار میں سہ ماہی کی بنیاد پر گزشتہ سال ستمبر 2020 کی سہ ماہی میں سات فیصد کا سالانہ ٹرن اراؤنڈ میں اضافہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

تیل و گیس کی تلاش کیلئے 20 نئے بلاکس کی نیلام کا فیصلہ

اوگرا نے گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کے الیکٹرک کو لائسنس جاری کر دیا

اس دوران، مالیاتی سال 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران باقا، ساندھ، ٹنڈو اللہ یار، بولان ایسٹ اور مانگریو کے پانچ نئے آئل فیلڈز سے پیداوار بھی شروع کی گئی۔

دوسری جانب مالیاتی سال 2021 کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی گیس کی پیداوار میں سالانہ اعتبار سے چار فیصد سے 3409 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئی، جس کی وجہ کے پی ڈی، کندھ کوٹ اور قادر پور فیلڈز میں 6 سے 18 فیصد گیس کی پیداوار میں کمی آنا ہے۔

کندھ کوٹ فیلڈز کی پیداوار میں کمی کی وجہ جینکوز سے کم خریداری ہے۔ ماری فیلڈ سے کندھ کوٹ فیلڈز میں سالانہ 12 فیصد کے اضافے سے گیس کی پیداوار ہو رہی ہے۔

زیرِجائزہ سہ ماہی کے دوران پیداواری لائن میں چار نئی گیس فیلڈز شامل کی گئیں جن میں ساندھ، ٹنڈواللہ یار، مانگریو اور باقا شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here