ابوظہبی گروپ کا پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت و سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال

769

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت و سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ابوظہبی گروپ کی جانب سےپاکستان میں 50 کروڑڈالر کے ایک نئے منصوبے کا عندیہ دے دیا۔ 

شیخ نہیان نے ابوظہبی میں پارلیامنی کمیٹی برائے کشمیر کے چئیرمین شہریار خان آفریدی کے ساتھ ایک اجلاس میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔ اجلاس میں دونوں ریاستوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ

قریشی کا متحدہ عرب امارات سے تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر زور

 شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے کہا کہ “یو اے ای اور پاکستان کے درمیان دہائیوں سے برادارنہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیز کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی بدولت مزید رعایت فراہم کی جائے گی۔ یو اے ای میں پاکستانی بیسڈ سروسز کے سبب یو اے ای کو جدید ملک کی تعمیر میں مدد ملی”۔

شہریار آفریدی نے اس موقع پر یو اے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یو اے ای کے وزیر سے تمام مسائل حل کرنے کے لیے ذاتی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

شیخ نہیان نے پاکستانی نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مداخلت اور ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریار آفریدی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو بھارت میں ہونےو والے مظالم کے خلاف آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here