اسلام آباد: بینکنگ سیکٹر کے حوالے سے منعقدہ پانچویں پاکستان بینکنگ ایوارڈ میں میزان بینک لمیٹڈ کو ملک کا بہترین بینک قرار دیا گیا ہے۔
میزان بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بینکنگ ایوارڈ کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (آئی بی پی) اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پانچ بڑے بینکوں کی بالادستی ختم ہونے کو ہے، مگر کیسے؟
میزان بینک چھوٹے کریانہ سٹورز کو فنانسنگ فراہم کرے گا
ظفر مسعود: ایک کرشماتی شخصیت، کیا وہ بینک آف پنجاب کو ’بگ فائیو کلب‘ کا حصہ بنا پائیں گے؟
اس ایوارڈ کا آغاز 2016ء میں ہوا تھا جو اب بینکاری کے شعبہ کا بہترین اور معتبر ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔
رواں سال حبیب بینک لمیٹڈ کو تین مختلف کیٹیگریز میں بہترین خدمات پر پاکستان کا بہترین بینک قرار دیا گیا ہے جن میں سمال اینڈ میڈیم بزنسز، بیسٹ کنزیومر فرنچائز بینکنگ اور بیسٹ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ شامل ہیں۔
مجموعی طور پر 5پانچویں ایوارڈ میں میزان بینک لمیٹڈ کو پاکستان کا بہترین بینک قرار دیا گیا ہے جو انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور صارفین کے لئے بینکاری کی جدید سہولیات کی فراہمی کا عکاس ہے۔