کینیڈا سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 72 فیصد اضافہ

231

اسلام آباد: کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک ارسال کرنے کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 72.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2020ء تک کی مدت میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانی ورکرز نے 197.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 72.2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی پانچ ماہ میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 114.8 ملین ڈالر زرمبادلہ پاکستان ارسال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

ملائیشیا سے پاکستان کو ترسیلات زر میں 18 فیصد کمی

مسلسل چھٹے ماہ پاکستان کی ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر ارسال

نومبر 2020ء میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 41.3 ملین  ڈالر جبکہ گزشتہ سال نومبر2019ء میں 21.4 ملین ڈالر زرمبادلہ پاکستان ارسال کیا تھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر ارسال کرنے کے لئے مختلف اقدامات، سہولیات کی فراہمی اور ترغیبات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ارسال  کرنے کی شرح میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here