مسلسل چھٹے ماہ پاکستان کی ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے زائد

860

لاہور: بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے نومبر 2020ء کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد کے ترسیلاتِ زر پاکستان ارسال کیں، یوں مسلسل چھٹے ماہ ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020ء میں پاکستانی ورکرز نے 2.34 ارب ڈالر کی ترسیلات ارسال کیں جو نومبر 2019ء کی نسبت 28.4 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

رواں سال پاکستان کی ترسیلات زر کا حجم کیا رہے گا؟ 

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

سعودی عرب  سے ترسیلات زر  میں 28.9 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی طور پر 11.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو اکتوبر 2019ء کے مقابلے 14 فیصد زیادہ رہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے پاکستان ریمیٹینسز انیشی ایٹو (پی آر آئی) کے تحت ترسیلاتِ زر کو بہتر کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے محدود بین الاقوامی سفر، سرمائے کی منڈیوں کی صورت حال اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث ڈیجیٹل چینلز کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ترسیلاتِ زر میں اضافے ہوا ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر مسلسل چھٹے ماہ بھی دو ارب ڈالرسے زیادہ رہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ترسیلات اکتوبر کے مقابلہ میں2.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نومبر2019 کے مقابلہ میں ترسیلات زر میں 28.4 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here