برقی پنکھوں کی برآمدات میں 15.54 فیصد اضافہ

1142

اسلام آباد: جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پاکستان میں تیار کردہ برقی پنکھوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر نومبر 2020ء تک کی مدت میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 10.040 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.54 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) تک کی مدت میں پاکستان میں تیار کردہ برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 8.69 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

تعداد کے لحاظ سے پانچ ماہ کے دوران برقی پنکھوں کی برآمد میں 28.69 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں چار لاکھ 95 ہزار پنکھے برآمد کئے گئے، جاری مالی سال کی اسی مدت میں چھ  لاکھ 37 ہزار پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

اسی طرح نومبر 2020ء میں برقی پنکھوں کی برآمد میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 41.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نومبر 2020ء میں 1.46 ملین ڈالر مالیت کے پنکھے برآمد کئے گئے، گزشتہ سال نومبر میں 1.03 ملین ڈالر مالیت کے پنکھوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here