بیک وقت سولر، بجلی اور پٹرول پر چلنے والی گاڑی پاکستان میں متعارف

1533

لاہور: پاکستانی کمپنی سگما موٹر سپورٹس نے پہلی بار ملک میں ایسی گاڑی متعارف کرا دی ہے جو بیک وقت شمسی توانائی، بجلی اور پٹرول پر چل سکتی، اس ہائبرڈ کار کو ایچ ایس کیو فور (HS Q4) کا نام دیا گیا ہے۔

پاک وہیلز کی ایک رپورٹ کے مطابق سگما موٹرز کی جانب سے اپنی HS Q4 کے تین ویرینٹ متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں ای وی ایس سٹینڈرڈ، ای وی ایس سولر اور ای وی ایس پریمیم شامل ہیں جبکہ تینوں ویرینٹ چار مختلف رنگوں سفید، نیلے، سرخ اور نارنجی میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

سال 2020ء: ملک بھر میں کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟

آٹو کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کی تحقیقات کا فیصلہ

ہونڈا کا 2022ء میں روس میں اپنی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

بی ایم ڈبلیو کا 2023ء تک 20 فیصد الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

سگما موٹرز نے صارفین کو دیگر کمپنیوں کی گاڑیوں کی نسبت کم لاگت اور ماحول دوست کار فراہم کی ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی کار سمجھی جا رہی ہے، اس کار کو چارج کرنے کیلئے سولر پلیٹس دی گئی ہیں جو الیکٹرک موٹر کو چارج کریں گی۔

اس گاڑی میں رینج ایکسٹینڈر انجن دیا گیا ہے جو چھ لٹر پٹرول میں 150 کلومیٹر سے 200 کلومیٹر تک فاصلہ طے کر سکتا ہے جبکہ سمارٹ بیٹری مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) بھی رکھا گیا ہے۔

گاڑی کے دیگر فیچرز میں پاور اسٹیرنگ، پاور ونڈوز، رئیر کمیرا، بریک بوسٹر، الائے رِم، سکیورٹی کا مرکزی نظام، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس اور فوگ لائٹس شامل ہیں۔

کمپنی نے ای وی ایس سٹینڈرڈ (برقی) کی قیمت 18 لاکھ 95 ہزار روپے جبکہ ای وی ایس سولر (الیکٹرک اور سولر) کی قیمت 19 لاکھ 95 ہزار روپے رکھی ہے، اس کے علاوہ ای وی ایس پریمیم (برقی، سولر، فیول) کی قیمت 21 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

گاڑی پچاس فیصد ایڈوانس پر بک کروائی جا سکتی ہے جو 60 سے 75 دنوں میں ڈلیور کر دی جائے گی جبکہ کمپنی ایک سال کی ورانٹی بھی دے گی۔

سگما موٹرز پاکستان میں موٹرسائیکلز کی ڈیلرشپ میں نمایاں نام ہے، کمپنی سٹریٹ بائیکس سے لے کر سپورٹس بائیکس اور ٹور بائیکس فروخت کرتی ہے، تاہم پہلی بار کمپنی نے ہائیبرڈ کار مینوفیکچرنگ میں قمست آزمائی کی ہے جس کے لیے یونائٹڈ آٹو موٹرسپورٹس کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here