ہونڈا کا 2022ء میں روس میں اپنی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

590

ماسکو: جاپان کی ہونڈا موٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کمپنی کے آپریشنز کی تنظیم نو کے سبب وہ 2022 میں روس میں اپنی گاڑیوں کی فروخت بند کردیں گے۔ 

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ روسی مارکیٹ میں موٹرسائیکل اور پاور ایکویپمنٹ کی فروخت سے اپنی موجودگی جاری اور اپنی گاڑیوں کی آفٹر سیلز سروسز سے متعلق سرگرمیوں کو برقرار رکھیں گے، جبکہ روس میں کمپنی کے آفیشل ڈیلرز کو نئی کاروں کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ہونڈا موٹرز کا بھارت میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ

کوریا جنوب مشرقی ایشیا کی آٹو انڈسٹری پر کیسے قبضہ جما رہا ہے؟

بی ایم ڈبلیو کا 2023ء تک 20 فیصد الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

ایسوسی ایشن آف یورپین بزنسز کے مطابق ٹیوٹا اور نسان موٹرز جیسی جاپانی کارساز کمپنیوں کی طرح ہونڈا کے روس میں پیداواری پلانٹس نہیں ہیں، ہونڈا نے گزشتہ ماہ روس میں 79 گاڑیاں فروخت کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہیں۔

ہونڈا کی سیلز میں جنوری سے نومبر تک 15 فیصد کمی آئی، کمپنی نے صرف اس دوران 1383 گاڑیاں ہی فروخت کیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس عرصے کے دوران روس میں 13 لاکھ سے زائد نئی کاریں فروخت کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here