استنبول، تہران، اسلام آباد کارگو ٹرین کب چلے گی؟

653

اسلام آباد: پاکستان، ترکی اور ایران کے مابین استنبول میں ہونے والے اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن وزراء کے 10ویں اجلاس میں 2021 سے استنبول-تہران-اسلام آباد (آئی ٹی آئی) کارگو ٹرین دوبارہ سےچلانے پر اتفاق ہو گیا۔ 

یوریشین ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 6500 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بذریعہ ایران سے پاکستان اور ترکی کے درمیان چلائی جائے گی، یہ ریلوے لائن ایران کی حدود میں 2600 کلومیٹر، ترکی میں 1950 کلومیٹر اور پاکستان کی حدود میں 1990 کلومیٹر تک محیط ہو گی۔

سمندر کے ذریعے مصنوعات کی ترسیل کے دورانیے کو اس ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے کم سے کم کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے سے پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

مہر نیوز کے مطابق ٹرین میں زیادہ سے زیادہ 40 فٹ کے 20 کنٹینرز چلانے کی صلاحیت ہے جبکہ پاکستان میں یورپین ممالک سے سمندر کے ذریعے مصنوعات کی ترسیل پر 45 دن لگتے ہیں۔

یہ بھی مدِنظر رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے تینوں ممالک کے مابین مذکورہ ٹرانزٹ روٹ کو انٹرنیشنل کوریڈور کا درجہ دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here