پانچ ماہ میں فارماسیوٹیکل برآمدات سے پاکستان کو 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر حاصل

661

اسلام آباد: جاری مالی سال کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی مصنوعات کی برآمدات میں 22.87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران ادویات تیار کرنے والی صنعت کی برآمدات 113.921 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 92.717 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ادویہ سازی کی صنعت کی برآمدات میں 21.204 ملین ڈالر یعنی 22.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق اس مدت کے دوران بالحاظ وزن بھی برآمدات 25.68 فیصد اضافہ سے 6111 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 7680 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔

ادھر نومبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2020ء کے دوران بھی برآمدات میں 24.09 فیصد اضافہ ہوا ہے یہ برآمدات نومبر 2019ء کے 19.588 ملین ڈالر کے مقابلہ میں نومبر2020ء کے دوران 24.307 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

اسی طرح اکتوبر 2020ء کے مقابلہ میں بھی نومبر 2020ء کے دوران ادویہ سازی کی قومی صنعت کی برآمدات 14.55 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020ء کے دوران فارما سوٹیکل انڈسٹری کی برآمدات سے 21.220 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ نومبر 2020ء کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 24.307 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here