کنسٹرکشن سیکٹر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

831

اسلام آباد: ملک میں تعمیرات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 244 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر 2020ء تک تعمیرات کے شعبہ میں دو کروڑ 58 لاکھ ڈالر براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران 75 لاکھ ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

گھر بیٹھے تعمیراتی سامان منگوانے کیلئے پاکستانی سٹارٹ اپ متعارف

تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی، سیمنٹ کی فروخت میں 16.61 فیصد اضافہ

سیمنٹ، سٹیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ تعمیراتی سیکٹر کو نقصان پہنچانے کوشش ہے

ماہانہ اعتبار سے جائزہ لیا جائے تو نومبر 2020ء میں پاکستان کے تعمیرات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

حکومت نے تعمیرات کے شعبہ کیلئے پہلے سے ہی ایک جامع ترغیباتی پیکج کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اس شعبہ میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وفاقی کابینہ نے تعمیراتی شعبے کے لیے آرڈیننس کی منظوری دی تھی جس کے تحت بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کو 2022ء تک مکمل ہونے والے منصوبوں پر خصوصی ٹیکس مراعات دی گئی ہیں تاکہ تعمیراتی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کیلئے بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here