گھر بیٹھے تعمیراتی سامان منگوانے کیلئے پاکستانی سٹارٹ اپ متعارف

2160

لاہور: پاکستان میں تعمیراتی صنعت میں جدت پیدا کرنے کے لیے ذریعہ ڈاٹ پی کے (Zarea.pk) کے نام سے سٹارٹ اَپ متعارف کرا دیا گیا، صارفین گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے ہر طرح کا تعمیراتی سامان منگوا سکیں گے۔

پاکستان کی سالانہ 32 ہزار ملین روپے سے زائد آمدن والی تعمیراتی صنعت ایک بڑی مارکیٹ ہے جس میں ٹیکنالوجی کا استعمال کم ہی رہا ہے، اس ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے علی عالم قمر کی جانب سے ذریعہ ڈاٹ پی کے سٹارٹ اپ متعارف کرایا گیا ہے، فچ فورکاسٹس (Fitch forecasts) کی رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں تعمیراتی صنعت کی شرح نمو میں سالانہ 8.9 فیصد کی توقع ہے۔

تعمیراتی میٹریل کی مارکیٹ میں آن لائن پلیٹ فارم کا خلاء پُر کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے سٹارٹ اپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ہر قسم کا تعمیراتی سامان حاصل کرسکتے ہیں۔

سٹارٹ اَپ کا مقصد صارفین کا قیمتی وقت بچانا ہے جو معیاری تعمیراتی سامان خریدنے کی تلاش میں صرف ہو جاتا ہے، صارفین مارکیٹ جائے بغیر موبائل فون پر گھر بیٹھے ہر قسم کے تعمیراتی سامان کی کوالٹی دیکھ کر اس کا آرڈر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب میں سٹارٹ اپس کو سمیڈا ماڈل پر چلانے کا فیصلہ

کسانوں کو براہ راست مارکیٹ کیساتھ منسلک کرنے کیلئے سٹارٹ اپ کا آغاز

مذکورہ سٹارٹ اپ سے استفادہ کرنے والے صارفین ان کی ہیلپ لائن کے ذریعے تعمیراتی شعبے کے ماہرین کی رائے بھی لے سکیں گے۔ ایسے صارفین جنہیں تعمیراتی صنعت میں استعمال ہونے والے سامان کے مطلوبہ معیار کا علم نہ ہو وہ ہیلپ لائن کے ذریعے کمپنی سے مدد لے سکتے ہیں۔

سٹارٹ اپ کا مقصد مڈل مین، غیرمعیاری سامان اور ترسیل میں تاخیر جیسی رکاوٹوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے دور کرکے سامان کو بروقت حاصل کرنے کو یقینی بنانا ہے۔

کمپنی نے ٹاپ مینوفیکچررز، کنسٹرکشن ڈیلرز اور بہترین فنشنگ کا سامان فراہم کرنے والے اداروں سے شراکت داری قائم کی ہے اور اپنے صارفین کو اعلیٰ کاسٹ ایفیکٹو سولیوشنز کے ساتھ معیار کی گارنٹی دینے کا دعوی کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here