پانچ ماہ میں پاکستانیوں نے 72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے سمارٹ فون درآمد کر لیے

581

اسلام آباد: موبائل فونز کی درآمد میں رواں مالی سال کے دوران 45.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم  72 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

گزشتہ مالی سال جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 49 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں 22 کروڑ 56 لاکھ ڈالر یعنی 45 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سالانہ اعتبار سے موبائل فونز کی درآمدات نومبر 2020ء کے دوران 50.04 اضافہ سے 16 کروڑ 61 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ نومبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 11 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اس طرح ماہانہ لحاظ سے اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 155.30 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق نومبر میں درآمدات کا حجم 16 کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ اکتوبر کے دوران پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here